انقرہ (جیوڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولنبرگ نے کہا ہے کہ نیٹو اپنے اتحادی ترکی کی جانب سے اپنی سرحدوں پر عدم استحکام سے نمٹنے کی کوششوں میں مکمل طور پر اس کے ساتھ ہے۔
دولت اسلامیہ اور کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کی فوجی مہم کے حوالے سے بلائے گئے نیٹو کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام میں محفوظ زون قائم کیا جائے گا جہاں سے 1.7 مہاجرین کی واپسی کیلئے انہیں مدد فراہم کی جائے گی۔
شام میں جنگی صورتحال کے باعث پھنسے ہوئے ترک شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے شام میں ’’سیف زون‘‘ قائم کیا جائے گا۔
کرد جنگجوؤں کی جانب سے حملوں کے پیش نظر ترکوں اور کردوں کے درمیان جنگ بندی قائم نہیں رہ سکتی۔شاہ سلمان فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔