برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈریکا موگیرینی ایران کے وزیراِ خارجہ جواد ظریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
فیڈریکا موگیرینی کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو جائیں گی۔