لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا طوفانی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے حفاظتی انتظامات اورامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے بھکری احمد خان کے دورہ کے دوران دریائے سندھ سے ملحقہ نشیبی علاقو ں میں سیلابی پانی کے بہائو کا جائزہ لیااورمحکمہ آبپاشی و ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ محکمہ آبپاشی 2010ء کے سیلاب کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔ حفاظتی پشتوں کو فی الفور مضبوط کیا جائے اور بندوں کی بلندی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
دوسرا ریلہ آنے سے پہلے کام مکمل کیا جائے گا اور لیہ کی بستیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہرممکنہ کوشش کی جائے گی جبکہ انسانی جانو ں کا انخلاءاولین ترجیح ہونی چاہیئے۔