پیرس (اے کے راؤ سے) فرانس اور برطانیہ کا زیرے آب زمینی چینل ” یورو ٹنل ” جو کہ یورپ کی تیز ترین ٹرین سروس کے لیے ہے ، میں غیر ملکی تارکین وطن لوگوں کی غیر قانوںی طریقے سے پیدل داخلے کی کوشش۔فرانس کو برطانیہ سے ملانے والے چینل ” یورو ٹنل ” انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ہزار تارکین وطن نے گزشتہ شب فرانسیسی علاقے میں سرنگ کے ٹرمینل میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ فرانس اور برطانیہ کے درمیان تیز ترین چلنے والی یورو ٹرین سروس اسی زیرے آب سرنگ کا استعمال کرتی ہے۔
ترجمان یورو ٹنلکا کہنا تھا کہ يوروٹنل کو آئے دن ایسے تارکین وطن سے نمٹنا پڑتا ہے جو سرنگ کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ آنا چاہتے ہیں اور ایسے کئی افراد کے لیے یہ کوشش مہلک بھی ثابت ہوتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں آٹھ افراد سرنگ میں گھسنے کی کوشش میں مارے بھی جا چکے ہیں. يوروٹنل کے ایک ترجمان نے کہا، ’گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں یہ سرنگ میں گھسنے کی سب سے بڑی کوشش تھی۔‘ اس کارروائی کی وجہ سے منگل کو يورو ٹنل ریل کی سروس بھی متاثر ہوئی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ مسافر برطانیہ کی طرف ایک گھنٹہ اور فرانس کی طرف 30 منٹ تک رکے رہے۔ اے ایف پی کے مطابق فرانس کے علاقے كیلے میں اس ماہ کے آغاز سے ایسے تین ہزار لوگوں کا پتہ چلا ہے جو وہاں سے برطانیہ میں گھسنے کی کوشش میں تھے۔ ان افراد کا تعلق ایتھیوپيا، اریٹیریا، سوڈان اور افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے يوروٹنل نے فرانس اور برطانیہ کی حکومتوں سے زرِ تلافی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔