نئی دہلی (جیوڈیسک) عام آدمی پارٹی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناکام ترین وزیراعظم قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی اقتدارکے پہلے ہی سال ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مودی اپنی حکومت کے پہلے ہی سال ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اٹھاون بار سرحدی خلاف ورزی ہوئی جبکہ چینی سرحدپربھی اڑتیس بارچھیڑخانی ہوئی۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے درست سمت پرگامزن نہیں ہیں۔