اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے پر گھر بنانے کی منظوری دیدی

Houses

Houses

یروشلم (جیوڈیسک) مقبوضہ مغربی پٹی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق مقبوضہ مغربی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی آبادی بنانا غیر قانونی ہے۔

چند دن قبل اسرائیلی سپریم کورٹ نے مغربی پٹی پر بنی دو اسرائیلی آبادیوں کو گرانے کا حکم دیا تھا۔

لیکن اسرائیلی حکومت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ پٹی پر تین سو گھر بنانے کی با ضابطہ منظوری دی ہے۔