چین اور ترکی کا دہشت گردی کیخلاف اور انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق

China and Turkey

China and Turkey

بیجنگ (جیوڈیسک) ترک صدر نے چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی جس میں رہنمائوں نے دہشت گردی کیخلاف لڑنے اور لوگوں کی سمگلنگ کے معاملات پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے یغور مسلمانوں کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ہزاروں یغور رواں برس صوبہ سنکیانگ سے ترکی منتقل ہو گئے۔

رواں برس تھائی لینڈ نے 109 یغوروں کو چین واپس بھیج دیا جس پر ترک حکام نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ نائب وزیر خارجہ ژیانگ نے کہا سکیورٹی اور قانون کی عملداری کے سلسلہ میں تعاون ہو سکتا ہے۔