لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے راجن پور میں سیلاب متاثرین کے ساتھ پیش آنے والے بد نظمی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےڈی سی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ واقعے کے حوالے سے رپورٹ آج ہی وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی جائے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
سیلاب متاثرین کے ساتھ بدنظمی کا واقعہ کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔