بدین (عمران عباس) بدین کے وارڈ نمبر 4 کے مکینوں نے مقدس جگہوں سے پانی کی نکاسی نہ کرنے کے خلاف شاہنواز چوک پر دھرنا دیکر ٹائر جلائے اور روڈ بند کر دیا۔
احتجاج میں شامل اعجاز خواجہ، عبدالقیوم شیدی، مرتضیٰ خاصخیلی، اصغر ملاح، نذیر ملاح، پپو ملاح اور دیگر نے کہا کہ سیرانی روڈ، پر واقع مرکزی عیدگاہ، مسجدیں،ا ور ایک پڑھ جہاں پر علم نصب ہے وہاں پر دو تین دن قبل ہونے والی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے لیکن تین دن گذرجانے کے باوجود بھی ان مقدس جگہوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مین نالے کو صاف نہیں کیا جا رہا کیونکہ وہاں پر لوگوں نے ناجائز تجاوزات بنا رکھی ہیں اگر وہ نالہ صاف ہوجائے تو پھر شہر میں کہں بھی پانی نہیں ٹھریگا، مظاہریں نے بدین کراچی روڈ پر ٹائر جلاکر روڈ کو بند کردیا جس کے باعث بدین سے کراچی، سجاول،ٹھٹہ جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین نے میونسپل انتظامیہ اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعریبازی بھی کی۔