مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/07/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو نا معلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر فام ہائوس سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکواسلحہ کے زور پر شہزاد اقبال کے فام ہائوس میں داخل ہو کر ایک لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چوری مقامی صحافی چوہدری منظورکی دوکان سے 50ہزار روپے مالیت کی بوتلیںو آئسکریم چوری کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق نا معلوم چور مقامی صحافی چیئرمین یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد چوہدری منظور احمد کی بیکری کے باہر پڑے فریزر کے تالے توڑ کر اس سے50ہزار مالیت کے آئسکریم اور بوتلیں چوری کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے نا معلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کا شاندار رزلٹ ،سیاسی و سماجی جماعتوں کا ہیڈماسٹر کو خراج تحسین، سکول کا رزلٹ 92فیصد سب سے زیادہ نمبر محمد شہزاد نے 963حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کا رزلٹ 92فیصد آنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے ہیڈ ماسٹر محمد سعید کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی محنت لگن اور کوششوں سے سکول کا شاندار رزلٹ ممکن ہوا، محمد شہزاد نے963نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کر لی، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس محنتی اساتذہ کی ٹیم موجود ہے جو بچو ں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی سکول کا رزلٹ شاندار رہا ، میری اور سکول کے دیگر اساتذہ کی کوشش ہے کہ آئندہ سکول کا رزلٹ سو فیصد ہو،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)واپڈا کی ایس اینڈ آئی ٹیم نے ایم این ٹی ٹیم کے بغیر صارفین کو ناجائز بل ڈالنا معمول بنا لیا، بل کی درستگی کیلئے عوام کو لاہور جانا پڑتا ہے، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق واپڈا کی لاہور سے آنے والی ایس اینڈ آئی ٹیم نے ایم این ٹی ٹیم کے بغیر صارفین کو ناجائز بل ڈالنا معمول بنا لیا، اہلیان دفتوہ کی بڑی تعداد سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126