کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے میں صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ کے ارد گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے دوران مزاحمت کرنے پر 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
آپریشن اس لیے کامیاب نہ ہوسکا کہ اس آپریشن کی خبر پہلے ہی پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے پتھاروں اور ٹھیلوں کے ذریعے تجاوزات قائم کرنے والوں نے اپنے پتھارے اور ٹھیلے ہٹانے شروع کر دیئے تھے۔
اس وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والوں کو خاطر خواہ کامیابی کا سامنا نہیں ہوا۔