کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کی جانب سے پریرا اور تلکرتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔ سری لنکن ٹیم کی جانب سے انتہائی مایوس کن کارکردگی دیکھنے میں آئی جب اس کے ابتدائی تینوں بلے باز جلد آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز پریرا تھے جو صرف 4 رنز بنا پائے۔ انھیں فاسٹ بولر انور علی کی گیند پر کپتان شاہد آفریدی نے کیچ آئوٹ کیا۔ 13 رنز کے مجموعی سکور پر تلکرتنے دلشان بھی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ان کی وکٹ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے سہیل تنویر کے حصے میں آئی۔ محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے دلشان کا کیچ لیا۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 19 رنز کے مجوعی سکور پر اس وقت گری جب وتہانے صرف ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ بھی سہیل تنویر نے اڑائی۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اینجلو میتھوز کو عماد وسیم نے پویلین کی راہ دکھلائی۔
میتھوز نے 23 رنز بنائے۔ ڈی ایم ڈی سلوا 31 رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بنے جبکہ سری وردانا کو بھی سہیل تنویر نے آئوٹ کیا۔ این ایل ٹی سی پریرا زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 2 رنز بنا پائے۔
سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 146 رنز بنا پائی۔ سہیل تنویر نے 3، انور علی 2 جبکہ عماد وسیم اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔