برمنگھم (جیوڈیسک) مچل جونسن ٹیسٹ وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے پانچویں آسٹریلوی بولر بن گئے۔
انھوں نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کا آغاز 299 شکار کے ساتھ کیا، ابتدائی روز 5 اوورز کرنے کے باوجود انھیں اس سنگ میل پر پہنچنے کا موقع نہیں ملا تاہم جمعرات کو اپنی تیسری ہی گیند پر انھوں نے خوبصورت ڈلیوری پر ٹونی بیئر اسٹو کو قابو کیا جن کی حالیہ کاؤنٹی سیزن میں ایوریج 100 رہی تھی۔
اس کیساتھ ہی مچل جونسن کی 300 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ ان سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن (708)، گلن میک گرا (563)، ڈینس للی (355) اور بریٹ لی (310) یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔