ملتان : بارش کے باعث تین منزلہ عمارت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) اندرون لوہاری گیٹ کے علاقے میں بارش کے باعث تین منزلہ گھر کی عمارت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقع کی اطلاع ریسکیو اداروں کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی۔ تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد مکان کے ملبے تلے سے 25 سالہ خاتون گلشن اور 20 سالہ کامران کی لاش نکال لی گئی تاہم ایک خاتون کو بھی زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عمارت گرنے کے نتیجے میں مرنے والے دونوں بہن بھائی ہیں۔ اندرون شہر میں سینکڑوں خطرناک عمارتیں موجود ہیں تاہم انتظامیہ نے عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے