کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سانحہ یوحنا آباد میں میں بدترین دہشت گردی سے عبادت گاہوں کے باہر خودکش دھماکے اور فائرنگ سے ہونے والی 19ہلاکتوں اور مردوں عورتوں اور بچوں کے زخمی ہونے کے علاوہ ہونے والی تباہی و بربادی کو یکسر فراموش کرتے ہوئے حکومت کے مسیحی دشمن رویہ کے باعث مسیحی قوم میں شدید مایوسی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت کو مسلم مسیحی فساد کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف لڑی جانیوالی جنگ میں ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں سانحہ یوحنا آباد میں دو خود کش دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال سے مسیحی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے واقعہ کے گرفتار ملزم کے اعتراف جرم کے حوالے سے کہا اب حکومت بے گناہ اسلم پرویز سہوتراسمیت بے گناہ گرفتار شدگان کو رہا کرکے واقعہ کی غیر جانبدرانہ جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔