کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے عملے نے شاہ فیصل زون کی حدود میں ریلوے ٹریک کے نیچے قائم تمام کازوے سے برساتی پانی کی نکاسی کو ممکن بنا کر تمام کازوے کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا بروقت اور فوری اقدامات اور شکایات کے ازالے پر علاقہ مکینوں کا اظہار مسرت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بارش کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے۔
بارش کے بعد پیدا ہوانے والے علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے فوری ازالے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں دورے میں ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے دورے کے موقع پر فلک ناز کازوے کا معائنہ کیا اور برساتی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنا نے پر شاہ فیصل زون کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کازوے سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں۔
تاکہ برساتی پانی کازوے میں جمع نہ ہوسکے اور عوامی آمد و رفت کے لئے اسے فعال رکھا جاسکے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے حدود میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کو فعال بنایا جائے۔