راولبنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے جاری ریلیف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جاری ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب سے ماثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور تمام تر اقدامات کرتے ہوئے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب متاثرین کے لئے پاک فوج کی جانب سے ایک دن کا راشن بھی دینے کا اعلان کیا۔