ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر اوراداکار سیف علی خان سے فاصلہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ نے نئی آنے والی فلم “کی کا” میں اپنے کردار میں حقیقت کارنگ بھرنے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو کم وقت دے کر زیادہ سے زیادہ اپنے کردار پر محنت کریں گی اس لئے انہوں نے اپنے شوہر نامدار سیف علی خان سے بھی دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم میں کرینہ کپور اپنے مستقبل کے بارے میں انتہائی سنجیدگی سے سوچنے اورجاب کرنے والی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں جب ان کے مد مقابل کردار ادا کرنے والے ارجن کپور نکھٹو شوہر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ روزانہ 4 گھنٹے نہ صرف اپنے شوہر بلکہ فیملی سمیت کسی بھی سماجی کام سے دوررہیں گی تاکہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرسکوں۔