ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اور ایکشن ہیرو اکشے کمار ڈائریکٹر روہت دھون کی فلم میں ہم جنس پرست کا مختصر کردار ادا کریں گے۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فلموں میں مختلف کردار ادا کیے ہیں جس میں رومانوی، ایکشن اور مزاحیہ کردار بھی شامل ہیں جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا ہے تاہم اب اکشے کمار فلم میں ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ہدایتکار روہت دھون کی فلم ’’ڈشوم‘‘ میں اداکار جان ابراہم، ورن دھون اور جیکولین فرنینڈ س مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔
جب کہ فلم میں اکشے کمار کو ہم جنس پرست کے کردار کی پیشکش کی گئی جس کے لیے انہوں نے حامی بھر لی ہے تاہم وہ اب فلم میں ہم جنس پرست کے مختصر سے کردار میں نظرآئیں گے۔