سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کر لی۔ مقبوضہ جموں کشمیرکے میڈیا کے مطابق جموں شہر میں بھارتی فوج کے چٹھہ کیمپ میں بھارت کے شہر کیرالہ کے علاقے کولام کے فوجی اہلکار گوکلارکمار نے اپنی سروس رائفل سے ہی گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کر لیا۔
بھارتی فوجی مجاہدین کے خوف سے ذہنی مریض بن گئے۔ جموں پولیس ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکار ورکنگ باﺅنڈری پر گشت کے دوران جمعرات او ر جمعہ کی درمیانی شب معمولی سی آہٹ پر بوکھلاہٹ کے عالم میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔
مقبوضہ کشمیر کے مقامی شہری کے مطابق یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں اگر ان فوجیوں کے قریب سے کتا بھی گزر جائے تو رات بھر فائرنگ کرتے رہتے ہیں کشمیری شہری راتیں جاگ کر گزارتے ہیں جبکہ مقامی بچے اورخواتین خوف وہراس کا شکار رہتی ہیں۔