اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان دنیا کے سب سے بڑے نیو کلئیر ریسرچ کے ادارے “سرن “کا ممبر بن گیا ہے۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان ریاض شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان “سرن” کا رکن بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے ، بھارت نے بھی سرن کی ممبر شپ کے لیے درخواست دے رکھی ہے مگر تاحال اسے رکنیت نہیں مل سکی۔
نیوکلئیر ریسرچ کا یہ یورپی ادارہ پاکستانی سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائے گا، سرن کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔