کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آل کراچی پرائیوٹ اسکولز کا 3 اگست کو اسکول کھولے جانے کا مطالبہ سندھ حکومت منظور کرے۔
رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ طلبہ و طالبات کا وقت ضائع کئے بغیر اسکول 3 اگست کو کھولنے کے احکامات جاری کرے۔
کراچی میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال موجود نہیں ہے اس لئے صوبائی سیکرٹری تعلیم کی 3 اگست کو اسکول کھولے جانے کی سمری کی حمایت کرتے ہیں۔