کوالالمپور (جیوڈیسک) بحر ہند سے ملنے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے کو تجزیے کے لیے فرانس پہنچا دیا گیا ہے۔ بحر ہند میں فرانس کے جزیرے ری یونین میں 4 روز قبل مقامی لوگوں کو جہاز کا ملبہ ملا تھا، جس کو طیارے کے ذریعے پیرس پہنچا دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جہاز کا یہ ٹکڑا ممکنہ طور پر گزشتہ سال لاپتہ ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370 کا ہو سکتا ہے، جو کوالالپمور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں لاپتہ ہو گیا تھا۔
اس حادثے میں 239 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ فرانس، ملائیشیا اور بوئنگ کمپنی کے ماہرین 5 اگست سے جہاز کے ٹکڑے کا تجزیہ شروع کرے گی۔