محکمہ صحت جھنگ کی مجرمانہ خاموشی شہر بھر میں مضر صحت گوشت کا آزادانہ استعمال

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت جھنگ کے سینٹری انسپکٹر کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجہ میں شہر بھر کے معروف چوکوں پر قائم ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر مضر صحت گوشت کا آزادانہ استعمال۔

جس کے نتیجہ میں نہ صرف شہری بلکہ دور دراز کو آ نے جانے والے غریب مسافر مختلف موذی امراض میں مبتلا ایک اطلاع کے مطا بق معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت جھنگ کا سینٹری انسپکٹر جو اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگائو اور مال کمائو کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے کے نتیجہ میں شہر بھر کے معروف چوکوں جس میں ایوب چوک سیشن چوک تھانہ صدر چوک سر فہرست ہیں پر قائم ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر مضر صحت گوشت کا آ زادانہ استعمال۔

جس کے نتیجہ میں نہ صرف شہری بلکہ دور دراز کو آنے جانے والے غریب مسافر مختلف موذی امراض میں مبتلا جس پر عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی سی او جھنگ نادر چھٹہ سے نہ صرف مذکورہ انسپکٹر بلکہ مذکورہ چوکوں پر قائم ہوٹلوں اور ریڑ ھیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔