قلات / ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ضلع قلات کی تحصیل منگوچرمیں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنثیم سے بتایا جاتا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ فضل محمد میں سبی اسکاؤٹس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 4 ایل ایم جی، ایک آر پی جی سیون، 24 دستی بم، 6 کلاشنکوف، راکٹ لانچر اور اس کے گولوں کے علاوہ بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ مکان میں موجود شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔