فیصل آباد : اولیاء کرام کی تعلیمات کی بدولت برصغیر میں اسلام پھیلا ہے۔ اولیاء کرام کی تعلیمات میں دنیا میں امن مضمر ہے۔ اولیاء کا فیضان سے دنیا قیامت تک مستفید ہوتی رہے گی۔
اولیاء کرام کی تعلیمات سے دہشتگردی اور فرقہ واریت کا علاج ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہر عبدالرشید نے آستانہ عالیہ دربار شریف قلندریہ قبرستان جھنگ روڈ پرتاب نگر روحانی پیشوا حضرت پیرزادہ سید عارف حسین شاہ’ حضرت ابو العارف سید طالب علی شاہ کے روحانی پیشوا احمد علی قادری قلندری المعروف نیری سائیں سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر سینکڑوں مریدین نے عقیدت ومحبت کیساتھ مزار شریف پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔