حکومت کی بات قبول، نجی اسکول 11 اگست سے کھولنے کا اعلان

School

School

کراچی (جیوڈیسک) پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز نے نجی اسکول 11 اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کے اتحاد نے اتوار کو رات گئے اپنی ضد کو چھوڑتے ہوئے حکومت کی بات مان لی ہے اور اسکول حکومت کی اعلان کردہ تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول و کالج اب منگل 11 اگست سے کھولے جائیں گے۔