لاہور (جیوڈیسک) ڈیوس کپ ٹائی کے پاکستان میں انعقاد کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں کرانے کی پہلی درخواست مسترد کر دی ہے۔
پاکستان اور چائینز تائپے کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا فائنل ٹائی 18 سے 20 ستمبر تک شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس کے لیے پاکستان کے دروازے ابھی نہیں کھلے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹائی لاہور میں کراناچاہتی ہے لیکن آئی ٹی ایف کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔امکان ہے کہ یہ ٹائی نیوٹرل وینیو یا چائینز تائپے میں ہو گی۔