واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما کے کلین پاور پلان کے تحت بجلی تیار کرنے کے لیے کوئلے پر انحصار میں کمی کی جائے گی جبکہ دوبارہ استعمال کے قابل توانائی پیدا کرنے پر زور دیا جائے گا۔
بجلی پیدا کرنے کی تنصیبات کے لیے متعین کردہ ہدف یہ ہے کہ دو ہزار تیس تک کاربن کے اخراج کو بتیس فی صد کم کیا جائے گا۔
اس ہدف کے حصول کے لیے ریاستیں اپنے منصوبے خود تیار کریں گی اور خود ہی اہداف پورے کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔