کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر چھ راز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک درجن سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو جلا کر خاک کر دیا۔
آٹھ ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ ایک فائر فائٹر آگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ حکام نے تیرہ ہزار لوگوں کو گھر خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔