اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر مسافر کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز کے ذریعے داحا جانے والے مسافر کے سامان سے 7 کلو 2 سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی، اے ایس ایف ذرائع کے مطابق طارق حسین نامی مسافر پشاور کا رہائشی ہے۔
ملزم کو اے ایس ایف نے حراست میں لے کر تحقیقات کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔