بھارت میں اب تک پھانسی پانیوالے اکثر مجرموں کے مقدمات کا ریکارڈ دیمک کھا گئی

Hanging

Hanging

نئی دہلی (جیوڈیسک) برطانوی راج سے آزادی کے بعد بھارت میں پھانسی کی سزا پانے والے 755 میں سے اکثر مجرموں کے مقدمات کے ریکارڈ کو دیمک کھا گئی۔

اس بات کا انکشاف اسوقت ہوا جب نیشنل لاء یونیورسٹی نے ایک رپورٹ کی تیاری کیلئے جیلوں سے رابطہ کیا۔

مطابق بھارت کی نیشنل لاء یونیورسٹی آزادی سے اب تک سزائے موت پانے والے مجرموں بارے ایک مطالعاتی رپورٹ تیار کرنا چاہتی تھی۔