کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی اورحساس اداروں نے نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔ جب کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے۔
ہلاک کیے جانے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ شرپسندوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈزبھی برآمد کئے گئے ہیں۔