اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی بچت نے مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی بچت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بہبود اسکیم اور پنشن اسکیم پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ہر مہینے 920 روپے منافع ملے گاجبکہ ریگولر انکم سر ٹیفکیٹ اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 720 روپے منافع ملے گا۔
ڈیفنس سیونگ اسکیم کے تحت پہلے مہینے 3700 روپے جبکہ آخری مہینے 4400 روپے منافع ملے گا۔اس اسکیم کے تحت 100000 روپے دس سال میں 240000 روپے ہو جائیں گے۔