اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت الطاف حسین کے خلاف ریفرنس اور ڈاکٹرعمران فاروق کیس پر بھی تبادلہ کیا۔
چوہدری نثاراور فلپ بارٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران چوہدری نثارنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی اداروں کے بارے میں نازیبازبان استعمال کرنے کا بھی ذکر کیا، اسی طرح ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف برطانوی حکومت کو بھیجے جانے والے قانونی ریفرنس اورڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس بھی زیرغور آیا۔
اس موقع پرچوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات مثالی ہیں جنہیں مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی جب کہ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ فلاح و بہبود کی حکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔