نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 2ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں ہیں اور حادثے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا مطابق پہلی ٹرین کامیانی ایکپریس ممبئی سے بنارس جا رہی تھی کہ مدھیا پردیش میں دریائے پر بنے پل پر حادثے کا شکار ہو گئی، جبکہ چند منٹ بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین جنتا ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئ۔ جنتا ایکسپریس جبل پور سے ممبئی آرہی تھی، حادثے میں دونوں ٹرینوں کی 15بوگیاں دریا میں جا گریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بارشوں کے باعث پل کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4لاشیں اور 300سے زائد افراد کو نکال لیا ہے، جبکہ حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔