کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان بھر میں حکومت کی جانب سے ود ہولڈ نگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف انجمن تاجران کی جانب سے شٹر ڈاو ن ہڑتال کی جا رہی ہےاہم تجارتی اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
کوئٹہ میں مرکزی انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال کے دوران لیا قت بازار، عبدالستار روڈ، مسجد روڈ، قندہاری بازار، اور اس سے ملحقہ علا قوں میں اہم تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی اس دوران معمول سے کم دیکھائی دی۔
اندرون صوبہ بھی صورتحال مختلف نظر نہ آئی اور باز ار بند رہے تاجر رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فور ی طور پر بینک ٹرانزکشن کے دوران ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر وا پس لے کیونکہ اس سے تاجر برادی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا اور انھیں مزید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑیگا۔