کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کےخلاف سندھ تاجر اتحاد اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کی جانی والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کے ایم کیو ایم ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کے جائز مطالبات کے ساتھ ہے اور اسکے نفاذ کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔