گجرات ( جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بابا چشتی بادشاہ سرکار کا دو روزہ عرس مبارک دربار عالیہ حضرت بابا چشتی بادشاہ سرکار چوک پاکستان میں شروع ہو گا۔ پہلے روز کی تقریب میں دربارِ عالیہ کو عرقِ گلاب سے غسل شریف دیا گیا۔ اور ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی گئی اور یورپ اور انگلینڈ کے معروف عالم علامہ مفتی محمد انصر القادری کا جامع مسجد غوثیہ نعیمہ چوک پاکستان میں عرس مبارک کے موقع پر شانِ اولیاء کے موضوع پر تفصیلاً خطاب ہوا۔ علامہ محمد انصر القادری نے اولیاء اللہ کی شان کے حوالہ سے روح پرور بیان کر کے شرکاء کے دلوں کو روشن کیا۔ تقریب کی صدارت علامہ مولانا محمد بشیر احمد فاروقی نے کی اور مولانا مفتی محمد ابوبکر رضا نے نگرانی کی۔ تقریب کا اہتمام انجمن جامعہ مسجد غوثیہ نعیمہ چوک پاکستان نے کیا اور انتظامات کی نگرانی انجمن غلامانِ چشتیہ نے کی۔ عرس مبارک کے موقع پر دربارِ عالیہ حصرت بابا چشتی بادشاہ سرکار کو برقی قلمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ دربار کے باہر رات دیر تک ڈھول کی تھاپ پر نوجوان بھنگڑا ڈالتے رہے۔ عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں دربار عالیہ پر حاضری دیتے رہے۔ اور منتیں مرادیں مانگتے رہے۔ عرس مبارک کی خصوصی تقریب آج مورخہ 6 اگست بروز جمعرات کو بعد از نمازِ مغرب منعقد ہو گی۔ دربار شریف پر عقیدت مند دربارِ عالیہ چادریں چڑھائیں گے اور بعد از نماز ِ عشاء قوالی کی محفل بھی ہو گی۔ جس میں ملک کے نامور قوال و ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ………………………… …………………………
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز اور جنرل سیکرٹری رزاق کی کال پر گزشتہ روز گجرات میں بیشتر مارکیٹیں’ بازاور اور کاروباری مراکز بند رہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر کی کال پر صرافہ بازار مقبرہ پانڈی شاہ بازار’ پرانا صرافہ بازار’ دیگر مارکیٹیں بند کر کے حکومت کی طرف سے بینکوں پر لگائے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف’ احتجاج ریکارڈ کروایا۔ صرافہ بازار کی تمام مارکیٹیں بند رکھی گئی۔ صرافہ بازار کی ہڑتال کو کامیاب بنانے میں افتخار احمد شاکر’ سیٹھ ظہیر عباس صراف’ ملک بابر’ غلام مصطفےٰ صراف’ محمد یوسف صراف’ اورنگ زیب صراف’ حاجی محمد افضل شاکر’ چوہدری محمد اجمل و دیگر تاجر رہنما پیش پیش رہے اور حکومت کی طرف سے بینکوں پر لگائے گئے۔ ناحق ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف زبردست احتجاج احتجاج کرتے ہوئے صرافہ بازار’ مقبرہ پانڈی شاہ بازار میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر نے ہڑتال کرنے والے تاجر برادری کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کال پر ہڑتال کرنے والے تمام تاجر برادری کے بے حد مشکور ہیں ہم تاجر برادری کے حقوق کی جنگ ہر پلیٹ فارم پر لڑیں گے اور تاجر برادری کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آئندہ بھی تاجر برادری کو مشکل لمحات میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں شجر کاری کے دوران ضلع میں 1لاکھ42ہزار پودے لگائے جائیں گے ، محکمہ جنگلات شجر کاری اور اس دوران لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے آئندہ ہفتے تک جامع پروگرام وضع کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسم برسات کی شجرکاری کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی میاں اقبال مظہر، ای ڈی اوز محمد جمیل، طاہر کاشف، آصف میر، ڈویژنل فارسٹ آفیسر طارق رشید، ضلعی فارسٹ آفیسر رضا انور شیخ ، ٹی ایم اوز اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شجر کاری کے مہم کے دوران یہ پودے سرکاری سکولوں، ہسپتالوں،شاہرات اور دیگر سرکاری زمینوںپر لگائے جائیں گے محکمہ تعلیم، صحت اور مواصلات سمیت دیگر محکموںکے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران اور ٹی ایم ایز بھی شجر کاری کے لئے اپنی ڈیمانڈ سے آگا ہ کریںاس کے علاوہ دفاعی اداروںکو بھی محکمہ جنگلا ت بلا معاوضہ پودے فراہم کرے گا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اداروںکی ڈیمانڈ کے مطابق پودوںکی فراہمی کے لئے گاڑی کا انتظام کریں تاہم انکی شجر کاری اور دیکھ بھال ان اداروںکی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے واضع کیا کہ رواں سال روایتی شجر کاری مہم نہیں چلائی جائے گی اور محکمہ جنگلات اور پودے حاصل کرنیوالے محکموںکو لگائے جانیوالے پودے کی افزائش سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران پر زور دیا کہ شیشم، کیکر اور لکڑی کے حصول کا ذریعہ بننے والے درختوںکی شجر کاری پر توجہ دی جائے۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ محکمہ جنگلات نئی نرسریاں قائم کرے تاکہ ضلع کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو پودوں کے حصول میں آسانی ہو ۔ انہوں نے شجرکاری مہم اور پودوں کی افزائش کے عمل کی نگرانی میں سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر ملازمین کو بھی شامل کرنے پر زور دیا۔ اس سے قبل ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات لنک روڈ کی ٹوٹ پھوٹ ، ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اور حکمرانوں کی عدم توجہ کے خلاف طالب علم سراپا احتجاج، ڈی سی او آفس گجرات اور وزیراعلیٰ ہائوس لاہور کے باہر طالبعلموں کا کھنڈر بنی سڑک کی توسیع اور تعمیر تک دھرنا دینے کا اعلان۔ یاد رہے کہ ہڑپہ کے کھنڈرات کی یاد تازہ کرتی یونیورسٹی آف گجرات روڈکی مثالی تعمیر نو اور توسیع کا وعدہ ہزاروں طالبعلموں کے اجتماع میں میاں حمزہ شہباز شریف نے گجرات یونیورسٹی میں یکم اکتوبر 2013کوکیا تھا، ضلعی انتظامیہ اور بیوروکریسی نے حمزہ شہباز کے وعدہ اور اعلان کو ہوا میں اڑا دیا، دو سال گزر گئے یونیورسٹی کی سو سے زیادہ گاڑیاں گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔یونیورسٹی آف گجرات کے اٹھارہ ہزار سے زیادہ طالبعلموں کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں، یونیورسٹی آف گجرات لورز طالبعلموں کی جماعت کے سر براہ شہر یار وڑائچ نے ہزاروں طالبعلموں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ شہنشاہانہ مزاج کی بیوروکریسی کے عذاب سے لوگوں کو نجات دلائی جائے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے طالب علم چند روز بعد ڈی سی او آفس گجرات اور وزیراعلیٰ ہائو س کے سامنے دھرنا دیں گے۔ گجرات میں میٹرو نہ بنائیں کھنڈر بنی سڑکوں پر رحم کھائیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہبار شریف نوٹس لیں کہ حلقہ این اے 104اور پی پی 109کے نمائندوں کو اپنے علاقے سے دلچسپی کیوں نہیں؟ سرکاری گاڑیوں کی تباہی کا سبب بننے والی لنک روڈ کی طرف ضلعی ارباب اختیار کی توجہ کیوں نہیں! طالبعلم اور عوام بار بار کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ملک کی باوقار جامعہ کے ہزاروں طالبعلم ، اساتذہ و سٹاف کے ساتھ زیادتی اپنی جگہ کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کی تباہی کے ذمہ داریوں کے خلاف وزیرِ اعلیٰ کاروائی کریں۔ ضلعی انتظامیہ کو جامعہ گجرات کے طالب علموں کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ حمزہ شہباز اپنے وعدوں کو یاد کریں۔ ان کے بیان کی ویڈیو الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ باربار کی یاد دہانیوں کے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ دھرنے کی تاریخ کا اعلان ایک دو روزمیں کچہری چوک اور جی ٹی روڈ پر طالبعلموں کے اجتماع میں کیا جائے گا۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) حکومت کی جانب سے بکنکگ ٹرازنکشن پر عائد0.3فیصد ٹیکس کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹرز ،تاجر برادری،غلہ وسبزی منڈیوں کے تجروں کا شٹر ڈائون اور پہیہ جام ،ودہولڈنگ ٹیکس اور گڈزٹرانسپوٹرز پر 16فیصدسروسز چارجز کو یکسر مسترد دیا، اس دوران گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں،آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے پنجاب کراچی، کوئٹہ اور خیبر پختونخواہ گڈز تنظیموں نے 10اگست کو لاہور میں مشترکہ کنونشن طلب کر لیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شر یف نوٹس لیتے ہوئے تاجروں کے مسائل کو حل کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ،جنرل سیکرٹری عبدالزاق ببر ،مجاہد مقصود بٹ ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شوکت، محمد علیم بٹ،نبیل محمود طارق سمیت دیگر تاجر رہنمائوں نے کیا مرکز ی صدر خالد پرویز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری ،گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں ،غلہ منڈیوں سمیت سبزی منڈیوں نے شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کر تے ہوئے حکو مت کی جانب سے عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستان بھر کے جھوٹے بڑے شہروں سمیت تمام صوبے جو کہ بلوچستان پورا بند ہے سندھ ،خیبر پختواہ ،پنجاب میں بھی مکمل ہڑتال ہے جبکہ مال روڈ ،ہال روڈ ،بیڈن روڈ ،اُردوبازار ،ٹاون شپ ،شاہ عالمی سمیت شہر مکمل بند ہے حکومت تاجروں کے مسائل حل کر نے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ٹیکس نظام کو آسان کر نے کی ضرورت ہے جسکے بعد تاجروں کی مشاورت اور ملکی صورتحال کے مطابق ٹیکس لگائے جائیںاس طرھ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ لاہور سبزی منڈی بادامی باغ میں پاکستان گڈز ٹرناسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شوکت، محمد علیم بٹ،نبیل محمود طارق سمیت دیگر نے کہا کہ ود ہولڈنگ تیکس کے عائد کرنے سے بیرونی سرمایہ کاری بُری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اس ٹیکس کیوجہ سے ہنڈ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جبکہ بنکنگ بھی متاثر ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر آج حکومت نے ٹیکس واپس نہ لیا تو آئندہ کا لائحہ عمل تاجروں کی مشاورت کے بعد طے کر ئینگے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے مکمل خاتمے تک مذاکراتی عمل میں شر یک نہیں ہو نگے۔ حاجی عبدالمجید سیفی اور مرزا ارشد اقبال بیگ اور پنجاب غدذ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید چوہدری کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن، اور پنجاب ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز جس میں دیگر صوبوں کی گڈز تنطیمات بھی شامل ہیں کا10اگست کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا گیا ہے۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے 3افراد کی شہادت اور 22افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر سوگوارخاندانوںسے تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر وزیراعظم معذرت خوانہ رویہ ترک کریں اور قومی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اس کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں سے دوستیاں قائم کرنااور انہیں پھلوں و دیگر تحائف بھجوانے اور بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دیتے والے حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کا دوست ملک نہیں بن سکتا ۔کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں کے بعد کراچی کے حالات خراب ہونے اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملیں ہیں مودی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے اور خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی کوششوں میں مصروف ہے مودی حکومت کو پاکستان پر جارحیت کا خیال دل سے نکال کر اپنی کروڑوں غریب عوام کا خیال کرنا چاہیے جنہیں دو وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں اور وہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ بدلتے سیاسی اور جغرافیائی حالات کے تناظر میں خارجہ پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پاکستا ن تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے ۔ مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ خطے میں نئی شکست و ریخت اور صف بندی کے لئے پاکستان کو اپنے کردار کواز سر نومرتب کرنا ہوگا ۔ورنہ ترقی کے لئے ناگزیر امن کے وہ نتائج حاصل نہیں کرسکیں گے۔ جس کی قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدے اور افغانستان میں ہونے والی تبدیلیو ں کے اثرات پاکستان پر ہوں گے۔ جس کے لئے تیار ی کر نے کی ضرورت ہے۔جبکہ ایران اور بھا رت کے درمیان بڑھتے سفارتی تعلقات کی روشنی میں بھی پاکستان کو اپنے علاقائی کردار کا تعین کرنا ہوگا۔ اورمبہم پایسیوں کی بجائے موقف کو بڑا واضح رکھنا ہوگا۔جبکہ افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں ۔ انہیں ختم کروانے کے لئے بھارتی لابی متحرک ہوچکی ہے۔ اس کا مقابلہ حکمت عملی سے کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے عالمی استعمار ی ایجنڈا ہے ، جس نے ہماری خارجہ پالیسی کا رخ تبدیل کردیا تھا۔ اب جبکہ دنیا میںنا ممکنات ممکن ہوتی جارہی ہیں۔ اس پر قومی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے نظرثانی کی جائے ۔ ورنہ ہم ترقی نہیں کرسکیں گے۔ اس کے لئے تما م سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ / ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے پرانے ٹائروں کو سٹور کرنے، گندگی کے فروغ کا باعث بننے والے کباڑ خانوں، دوکانوں اور پرائیویٹ افراد کی طرف سے پانی کے تالاب بنانے پر پابند ی عائد کردی ہے اس حکم کا مقصد ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنا اور اس سے پیدا ہونیوالی خطرناک بیماری سے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس حکم کا اطاق فوری طور پر ہوگا ۔ اسی حکمنامہ کے تحت پرائیویٹ گاڑیوں کو سٹرک کے کنارے یا گلیوںمیں دھونے پر پابندی ہوگی ، کوئی بھی شخص اپنے واٹر ٹینک یا کسی جگہ جمع کردہ پانی کو کھلا نہیں رکھے گا اسی طرح سوئمنگ پولز میں بھی پانی جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ پرانے ٹائر جمع کرنے پر پابندی ہوگی، ٹائر پنکچر کا کام کرنیوالے افراد پنکچر کی نشاندہی کے لئے جمع کیا جانیوالا پانی رات کو خشک کرنے کے پابند ہوں گے، کباڑ خانوںکے مالکان انکی طے شدہ طریقہ کے مطابق صفائی کے ذمہ دار ہوں گے اسی طرح نرسریوںکے مالکان بھی نرسریوں اور گرد و نواح میں جمع شدہ پانی خشک کرنے کے پابند ہوں گے۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکمنامہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میںمقدمہ چلایا جائے ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب نے ہمراہ ٹی ایم اے سٹاف لالہ موسیٰ مین بازار کا دورہ کیا دوران چیکنگ یٰسین سویٹ ہائوس کا کارخانہ چیک کیا گیا ناقص صفائی ہونے کی وجہ سے سیل کردیا گیااور طارق بیکری کو چیک کیا گیا تمام مالکان کو ہدایت کی گئی کہ و ہ صفائی کا اعلیٰ بندوبست کریں۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) سپیشل پرائس مجسٹریٹ /اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے دودھ، دہی اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7گرانفروشوںپر 6500روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے مختلف علاقوںمیں چیکنگ کی اس دوران دودھ دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر خضر حیات، حنیف، ارشد، انور، خالد اور زمان جبکہ گوشت مہنگا فروخت کرنے پر نذیر پر جرمانہ عائد کر دیا۔ ………………………… ………………………… گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد کرے گی۔ جس میں ممتاز سیاستدان و دانشور خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہارِ سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست 2015ء کی تقریب کو اچھے طریقے سے انعقاد کرنے کیلئے ایک 6 رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کے اراکین میں عامر چوہدری’ محمد اشرف امنہاس’ راجہ محمد اعجاز’ شیخ عرفان پرویز’ چوہدری ندیم طفیل اور صدر چوہدری علی ابرار جوڑا شامل ہیں۔ ایکشن کمیٹی تقریب کے مقررین کے نام فائنل کرے گی اور دیگر انتظامات کرے گی۔ عید ملن پارٹی میں سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے اراکین اور ضلع و سٹی کے عہدیداران و ممبران نے بھر پور شرکت کی اور 14اگست کی تقریب میں بھر پور شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ عید ملن پارٹی میں حاجی طارق سلامت کی بھانجی کی وفات پر اور شیخ عرفان پرویز کے انکل کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ جبکہ سینئر نائب صدر مہر مشتاق احمد کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ آخر میں تمام شرکاء کو پر تکلف ڈنر کروایا گیا۔ عید ملن پارٹی میں افتخار بھٹہ’ چوہدری ندیم طفیل’ شیخ عرفان پرویز’ راجہ محمد اعجاز’ ملک طارق کھوکھر’ سید صفدر حسین شاہ’ چوہدری اورنگزیب’ مرزا اکبر بیگ برلاس’ سلیم خاں’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ شاہد وسیم پال’ بہادر بھٹی’ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ مہر شہباز احمد’ محمد علی ‘ محد شعبان’ عمر شریف قادری’ محمد اشرف چیمہ’ محمد اشرف منہاس’ ڈاکٹر ارشد چوہدری ‘ پروفیسر گلزار احمد’ ماسٹر محمد الیاس راجپوت’ ارشاد نذر’ محمد ارشد’ محمد عمران’ وقار احمد’ ولایت خان و دیگر نے شرکت کی۔ ڈنر کے اختتام پر پیر سید صفدر حسین شاہ نے سٹیزن فرنٹ کے قائد چوہدری محمد طفیل شہید و دیگر عہدیداران کے عزیز و اقارب کے درجات کی بلندی کیلئے اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب میں وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے تحت مجموعی طورر پر توانائی کے چھ سو اٹھارہ ارب روپے کی منصوبے زیر تکمیل ہیں ، ان منصوبوں میں حکومت پنجاب دو سو اٹھاون ارب روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ جبکہ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں میں چین کی طرف سے تین سو ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ پنجاب میں لوڈ سنٹرز کے قریب ایک سو پچاس میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے چار پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جن پر نوے ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ یہ پاور پلانٹس لاہور ، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں لگائے جائیں گے ۔ حکومت پنجاب نے دس ارب روپے کی لاگت سے بیس میگا واٹ بجلی کے چار ہائیڈل پاور پراجیکٹس مرالہ ، پاکپتن ، چیانوالی اور Deg Out fall میں شروع کیے ہیں ۔ مرالہ اور پاکپتن کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ نظام کو بہتر بنانے کی غرص سے محکمہ آبپاشی کے لئے پچاس ارب تراسی کروڑ ورپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس وقت ملکی پیداوار میں لائیو سٹاکا حصہ تقریبا ً بارہ فیصد اور زرعی پیداوار میں چھپن فیصد ہے ۔ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کے لئے آٹھ ارب انسٹھ کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں ………………………… ………………………… گجرات (جی پی آئی) تھانہ کنجاہ کے علاقہ جلیانی میںشادی شدہ خاتون پرچھ افرادکاتشددتفصیلات کے مطابق جلیانی کی رہائشی رخسانہ بی بی کے گھرمیںداخل ہوکر غضنفرعلی وغیرہ نے اس پرتشددکیااوراس کے کپڑے پھاڑڈالے خاتون نے جب اپنی دادرسی کیلئے منگووال پولیس چوکی درخواست دی توملزم نے مشتعل ہوکراس کے گھرپربھی فائرنگ کردی کنجاہ پولیس نے رخسانہ بی بی کی درخواست پرچارنامزداوردونامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔