بلوچ یوتھ ملیر، آزاد الیون اور شفیع الیون ملیر نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے گئے پہلے مقابلے میں بلوچ یوتھ ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم عرفان میموریل کو 3-1سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ،فاتح ٹیم کی جانب سے انیس ،آصف اور فیصل نے خوبصورت گول اسکور کئے۔

دوسرے مقابلے میں آزاد الیون میمن گوٹھ نے اپنی حریف ٹیم اصلاح بلوچ کو3-0سے زیر کردیا جبکہ تیسرے مقابلے میں شفیع الیون ملیر نے محفوظ الیون ملیر کو 3-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ کنفرم کرلی شفیع الیون کی جانب سے ثناء اللہ نے دو جبکہ عمر نے ایک گول اسکور کئے۔

ان میچوںمیں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز نصیر عمر بلوچ ،عبدالغفور ،خالد ممتاز ،جمی اور الطاف سنیئر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔