بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی سلامتی کے اداروں کو ہدف تنقید بنانے اور افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ و تقاریر کرنے پروزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں بھرپور احتجاج ،ریلی نکالی گئی ،پاکستان وپاک فوج کے حق میںنعرے بازی،الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں ایک احتجاجی جلسہ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال ،ڈاکٹر انعام الحق امیدوار اسمبلی تحریک انصاف ،راجہ طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر،چوہدری محمد علی اختر امیر شہر جماعت اسلامی،شیخ محمد صادق رہنماء مسلم کانفرنس ،راجہ محمد اقبال ن لیگ ،چوہدری افتخار عظیمی ،محمد سجاد مرزا نے کہا کہ الطاف حسین کی تمام ظاہری و خفیہ کوششوں نے ثابت کر دیاکہ وہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں وہ کراچی میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تمام مہاجرین سب سے بڑھ کر پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں،الطاف حسین کی طرف سے اقوام متحدہ و بھارت کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی دعوت ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے،الطاف حسین خود لندن میں بیٹھ کرمہاجروں کو ریاست کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں ،اس وقت حکومت پاکستان ،پاک فوج اور پوری قوم ایک ہی موقف پر کھڑی ہے ،فوج اس وقت طالبان کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف بر سرپیکار ہے پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں،ساری قوم کو سپہ سالارپاک فوج جنرل راحیل شریف پر فخر ہے،جنرل راحیل شریف عسکری و سفارتی سطح پر پاکستان کے حق میںجنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان ہمیشہ سلامت رہنے کے لیے بنا ہے ،الطاف حسین و اور دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی ،اپنے خطاب میں مقررین نے آزادکشمیر حکومت کی طرف سے ایم کیو ایم کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کو سراہا اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں یوم مذمت منانے کا اعلان کرے اس موقعہ پر ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی کہ حکومت پاکستان ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی ریاست پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشوں ،بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں ،افواج پاکستان و قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور نیٹو افواج کو ریاست پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے پر ان کے خلاف آئین کی دفعہ 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرے ۔اس موقعہ پر سینکڑوں افراد نے احاطہ کچہری میں ریلی بھی نکالی،شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی میں پاکستان کے حق اور الطاف حسین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ ،شہر کو جھنڈیوں ،قومی پرچموں سے سجایا جائے گا ،سرکاری عمارات اور بڑے تجارتی مراکز پر چراغاں کیا جائے گا ،بھمبرکو پاکستان سے ملانے والیاہم انٹری پوائنٹس پر استقبالیہ گیٹس لگائے جائیں گے،تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد ہوں گی ،مرکزی تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر میںڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں منعقد ہوں گی، 14 اگست کے موقعہ پرشہر میں صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاریں اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال کی قیادت میں ضلعی افسران کی یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میںایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور،اسسٹنٹ کمشنر بھمبرراجہ طارق محمود،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری راسب ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ مظہر اقبال ،ایکسئین پبلک ہیلتھ ظہیر چوہدری،آفیسر مال انعام باری،ڈی ایف او عمران شفیع،پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج مرزا محمد امین، چئیر مین ضلع زکواة چوہدری مشتاق چاڑ،راجہ جاوید اقبال اے ڈی 1122 ،یوسف قریشی اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،کے ڈی ایف کے چئیرمین ظفر اقبال دھمیال، سابق چئیر مین بلدیہ مرزا اجمل جرال،راجہ نثار احمد نائب تحصیلدار بھمبر راجہ نثار احمد خان،چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری ذوالفقار چاڑ،اے ڈی امور حیوانات ڈاکٹر غلام رسول،ڈاکٹر سلیمان خلجی،ڈاکٹر گوہر ایوب ڈی ایم ایس ،چوہدری شبیر طاہر اے ڈی زراعت، راجہ عبدالشکور،خالد پرویز بٹ ،تسنیم کوثر ڈپٹی ڈی او شعبہ نسواں،جاوید اقبال برسالوی ،چوہدری افتخار عظیمی، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو 8:58 منٹ پر سائرن بجایا جائے گا ،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی ،اس موقعہ پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا ، یوم آزادی کے موقعہ پر شہر موٹر و کار ریلی کا اہتمام کیا جائے گاجشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس میںتمام محکمہ جات کو ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے گٹھ جوڑ اور مک مکا نے آزاد کشمیر کا سیاسی نظام تباہ کر دیا ہے اداروں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے آزاد خطہ افراتفری اور انار کی کا شکار ہے میرٹ کی بحالی ، معاشی استحکام اور ادارورں مضبوطی کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا یوتھ تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سیون بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے زمیندارہ ہائوس میں یوتھ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف نے مفاہمتی سیاست کے نام پر لوٹ مار کرپشن اور اقربا پروری کا بازار گرم کر رکھا ہے میرٹ کی پامالی اور بے جا مداخلت کی وجہ سے قومی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بحالی معاشی استحکام اور قومی داروں کی مضبوطی کیلئے نوجوان تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں تحریک انصاف میرٹ کی بحالی معاشی نظام کے استحکام اور ادارورں کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے یوتھ کے نوجوان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ اور قیمتی اثاثہ ہیں نوجوان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر یں آزاد کشمیر سمیت بھر میںتحریک انصاف کی کامیابی اور مضبوطی کیلئے اپنا رول ادا کریں نوجوان قائد تحریک عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے میدان عمل میںآئیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ اور دفاع کرونگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی بھمبر کے راہنما اور سابق امیدواراسمبلی چوہدری محمدعلی اختر نے بھمبر کے شہریوں کو درپیش مسائل پر حکومت آزاد کشمیر کی مجرمانہ غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھمبر میں بجلی ، پانی اور شاہرات کے مسائل گھمبیر صورت اختیار کر گئے ہیں ارباب اقتدار نشہ اقتدار میں مدہوش ہیں اور اپوزیشن مفاہمتی پالیسی کے تحت منافقت کا لبادہ اوڑھ چکی ہے بھمبر میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے آزاد کشمیر کو ایک بڑا ریونیو دینے والا ضلع اس وقت بے بسی اور ظلم کی تصویر بن چکا ہے تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں بڑے بڑے آفیسران حکومتی خزانے پر بوجھ ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے شہریوں کو ان حالات میں نالائق اور کرپٹ لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا شہریوں کی آواز بنیں گے اور حکومتی ذمہ داران کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے عوام کو منظم کر کے ان کے حقوق کیلئے عملاً جہاد کا وقت آ گیا ہے ان بزدل اور بے غیرت حکمرانوں سے عوام لا تعلق اور مایوس ہو چکے ہیں بد دیانت حکمرانوں کا یوم حساب قرفیب ہے چوکوں اور چوراہوں میں انکا احتساب کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف کی مملکت خداداد پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف بیان بازی کھلی غداری ہے موصوف ملکی سلامتی اور امن کیلئے خطرے کی علامت ہیں انکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انٹرپول کے ذریعہ پاکستان لا کر پھانسی دی جائے ان خیالات کا اظہار اورسیز کشمیر ی راہنما چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا کردار مجیب الرحمن اور مفتی بانی جیسا ہے موصوف بھارتی اشارورں پرپاکستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہین انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم افراج پاکستان کے خلاف ایک لفظ سننے کیلئے تیار ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ایم کیو ایم کے وزراء کو وزارتوں سے فارغ کر کے احسن اقدام کیا ہے کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک افواج کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ واٹر سپلائی بھمبر کی غفلت سے شہری گندگی ملا پانی پینے پر مجبور ،میرپور چوک کے مقام پرواٹر سپلائی لائن کی لیکج سے اے پی ایس سکول تک سڑک پر پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا،ایکسین پبلک ہیلتھ ظہیر چوہدری کی عدم دلچسپی اور مسلسل دفتر سے غیر حاضری کی وجہ سے ذیلی عملہ بھی دلچسپی لینے سے عاری تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ بھمبر کے زیر انتظام بھمبر شہر میں واٹر سپلائی کے بے پناہ مسائل سے شہری عاجز آ چکے ہیں،واٹر سپلائی کا نظام انتہائی ناگفتہ بہ حالت کا شکار ہے،واٹر سپلائی کی لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی بڑی مثال میرپور چوک میں واٹر سپلائی لائن کی لیکج کا شکار ہے ، پائپ لائن سے مسلسل پانی بھی بہتا رہتا ہے ،اور اے پی ایس سکول گیٹ تک ہر طرف پانی کھڑا نظر آتا ہے،پانی کی لیکج کے باعث پینے کے پانی کا ضیاع ہو رہا ہے جس سے ایک طرف تو عام شہریوں کو پیدل چلنے میں دشواری پیش آتی ہیتو دوسری طرف لیکج کی وجہ سے سڑک پر موجود گندگی واٹر سپلائی کے پانی میں کر اسے گندہ بنا رہی ہے اور لوگ یہ گندگی ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ دفتر جائیں تو ایکسین پبلک ہیلتھ موجود ہی نہیں ہوتے ،جس کی وجہ سے متعلقہ ذمہ دارعملہ بھی عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کرتا ہے بھمبر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال سے مطالبہ کیا ہے وہ محکمہ واٹر سپلائی کے معاملات کا جائزہ لیکر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرچوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی طرف سے قومی سلامتی کے اداروںکو ہدف تنقید بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ الطاف حسین بھارت اور نیٹو سے مدد طلب کر کے ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ،پاک فوج اور ریاست پر تنقید کر کے وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ،پاک فوج دہشت گردی کی جنگ میں کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں صحیح سمت آپریشن کر رہی ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیںانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کی براہ راست تقاریر پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری طارق فاروق بھمبر میں تعمیروترقی کا نشان ہیں کوئی سیاسی حریف تعمیروترقی میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،حلقہ بھمبر سے کئی لوگ لوگ بڑے بڑے سیاسی اور حکومتی عہدوں پر فائز رہے لیکن کسی کو بھمبر کے عوام کی خدمت کی توفیق نہیں ہو سکی،انشاء اللہ آمدہ الیکشن 2016میں بھی عوام حلقہ بھمبر چوہدری طارق فاروق پر اعتماد کا اظہار کر کے اسمبلی میں پہنچائیں گے تاکہ تعمیروترقی کا پہیہ متحرک رہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے سینئر رہنماء چوہدری نصر اقبال مکہال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھمبر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ،بھمبر کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ،بھمبر کے با شعور عوام چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آزادکشمیر میںآمدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی ن لیگ کی حکومت میں وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے گزشتہ سالوں کی محرومیوں کاا زالہ کر سکیں۔