فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فالو اپ ٹیم کے ڈویژنل انچارج کو آرڈینیٹر چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی بھارت اور نیٹو فوج کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداکلت کی دعو ت آئین پاکستان سے کھلی بعاوت ہے۔
حکومت بلا تاخیر ان پر غداری کا مقدمہ قائم کر ے ملکی سلامتی اور مفاد کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا یوم حساب آگیا،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوتھ ونگ فالو اپ ٹیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کے اندر انتہائی نامساعد سیاسی حالات کے باجود سیاستدان تختہ دار پر جھول گئے ،جلاوطنی کی صعوبتیں برادشت کیں لیکن کبھی بیرونی مداحلت کے لئے آواز نہیں دی الطاف حسین تو خود محب وطن جرنیلوں کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے پاک فوج کو پکارتے رہے ہیں آج جب کر اچی میں امن کی فضاء قائم ہونے جا رہی ہے تو ان کے بیچ و تاب کھانے سے ظاہر ہو گیا کہ ان کے عزائم کیا تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں دہشت گرد تنطیم ہے اس پر فوری پابندی لگائی جا ئے۔