ریما نے عمران عباس کی فلم ’’جانثار‘‘ کی کامیابی کی پیش گوئی کر دی

Reema

Reema

لاہور (جیوڈیسک) اداکار عمران عباس کی آج ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’’جانثار‘‘ کی سپورٹ میں برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کرنیوالی اداکارہ ریما نے وڈیو پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ریما کی جانب سے دیے گئے وڈیو پیغام میں انھوں نے جہاں اداکارعمران عباس کی فنی صلاحیتوں کے حوالے سے تعریف کی ہے، وہیں انھوں نے فلم سے قبل ہی فلم کی زبردست کامیابی کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

اداکارہ ریما کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عمران عباس فنی صلاحیتوں سے مالامال انسان ہے۔ وہ ایک بہترین اداکار، انسان اوراچھا دوست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کی فلم کا شدت سے انتظار ہے۔ جیسے ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی تومیں بھی سینما گھر جاؤں گی۔