کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ ٹی ایم اے کروڑ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر واڑہ کے مقام پر نبد کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او کروڑ سردار ممتاز خان کلاچی نے سردار ذیشان خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ واڑہ بند پر ٹی ایم اے کی جانب سے کام کی نگرانی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث کافی سارے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ڈینگی کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔ شہروں میں ٹی ایم اے عملہ گندے پانی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ واڑہ سیہڑا کے مقام پر بند کو مضبوط بنانے کیلئے ٹی ایم اے کروڑ کی مشینری اور عملہ مصروف عمل ہے۔ بند مضبوط ہونے سے آبادی کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔