بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے الطاف حسین دہشت گردوں کا سرغنہ ہے مملکت خداداد پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے پھانسی دی جائے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کیا انہوں نے کہا ایم کیو ایم کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور نہ اس کے سیاسی مقاصد ہیں ایم کیو ایم ملک دشمن اور دہشت گرد جماعت ہے جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ الطاف حسین دہشت گرد جماعت کا سرغنہ ہے جو دشمن ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔کراچی کے اندر جتنی قتل وغارت ، ڈکیتاں، اغواء برائے تاوان، قبضہ مافیا اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں ایم کیو ایم ملوث ہے انہوںنے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مملکت خداداد پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنے پرایم کیو ایم پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور اس کے سرغنہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کارڈ لیس فون کی فروخت اور استعمال غیر قانونی ہے شہری کارڈ لیس فون کے استعمال اور فروخت سے گریز کریں۔جبکہ ڈسٹری بیوٹرز غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیںبصورت دیگر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کارڈ لیس فون درآمد ، فروخت اور استعمال غیر قانونی ہے پی ٹی اے اس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر کارڈ لیس فون استعمال کرنے والوں کو تنبیہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سے باز رہیں۔ اگر کوئی شخص غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا گو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سماہنی میں تعینات ایس ڈی او برقیات اور ایس ڈی او شاہرات نے سماہنی کے بجائے بھمبر میں ڈیرے لگا لیے ۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا چھوٹے موٹے کاموں کے لیے بھمبر کے دھکے کھانے پر مجبور ، عوام کا ڈپٹی کمشنر بھمبر سے نوٹسلینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سماہنی میں تعینات ایس ڈی او برقیات اور ایس ڈی او شاہرات نے سماہنی دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے بھمبر میں ڈیرے لگالیے ہیں محکمہ برقیات ؛اورشاہرات کے سماہنی دفاتر ویران پڑے ہیں دور دراز علاقوںسے آنے والے عوام بغیر کام کروائے دھکے کھانے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور لوگوں کو چھوٹے موٹے کاموں کے لیے سماہنی کی بجائے بھمبر کے چکر لگانا پڑتے ہیں سماہنی میں بجلی کا نظام انتہائی خراب ہے ۔آئے روز کوئی نہ کوئی مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے جبکہ دوسری طرف سڑکوں کی حالت بھی انتہائی ابتر ہے اور زیر تعمیر سڑکوں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے جبکہ ایس ڈی او برقیات اور شاہرات کے سماہنی دفاتر کے بجائے بھمبر دفاتر حاضر ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ان سرکاری ملازمین کو سماہنی میں حاضر کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اندرون شہر سے لاری اڈے ایک ہی جگہ منتقل کر کے جنرل بس اسٹینڈ قائم کیا جائے اندرون شہر مختلف حصوں میں قائم بس اڈے اور ویگن اسٹینڈ کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا انتظامیہ نوٹس لے شہریوں اور مسافروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کے اندرونی علاقوں میں تین مختلف علیحدہ علیحدہ جگہوں پر بس اڈے اور ویگن اسٹینڈ قائم ہیں جہاں پر مسافر گاڑیاں مختلف روٹس پر جانے کیلئے ستیاب ہوتی ہیں ایک اڈے سے دوسرے اڈے تک جانے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بالخصوص عورتیں ، بچے اور بوڑھے افراد کو شدید اذیت کا سامنا ہے ایک اڈے سے دوسرے اڈے جانے کیلئے مسافروں کو رکشورں کا اضافی کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے بھمبر کے شہریوں اور مختلف روٹس پر سفرکرنے والے مسافروں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر گجرت، بھمبر راولپنڈی، بھمبر سماہنی، بھمبر سیالکوٹ، بھمبر سرگودھا، بھمبر میرپور سمیت دیگر روٹس پر چلنے والی مسافرگاڑیوں کے تین مختلف اڈوں سے چلنے کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں 3 جگہوں پر قائم بس اور ویگن اسٹینڈ ختم کر کے ایک ہی جگہ پر جنرل بس اسٹینڈ قائم کیا جائے جہاں پر مختلف روٹس پر جانے والی ٹرانسپورٹ ایک ہی جگہ دستیاب ہو انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر کے عوام کو درپیش دیرنیہ مسئلہ کے حل کیلئے اقدمات اٹھائیں اور ایک ہی جگہ جنرل بس اسٹینڈ کے لئے عوامی مطالبہ پورا کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنما چوہدری دلشاد احمد نے کہا ہے کہ حلقہ سماہنی میں لوگ پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں حلقہ میں پی ٹی آئی کے جیالے غنڈا گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو آمدہ الیکشن میں ناکوں چنے چبانا پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا حلقہ سماہنی میں چوہدری علی شان سونی اور چوہدری یاسین عوام کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنے میںبھرپور کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے ۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو غنڈہ گردی اور شر پسندی سے ڈریا دھماکیا نہیں جا سکتا ہم نے پہلے بھی عوام کے حقو ق کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔ اور آئندہ بھی دریغ نہیں کرینگے۔چوہدری دلشاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ عوام غنڈاگردی اور شرپسندی کی سیاست کرنے والوں کو یکسر مسترد کر چکے ہیںاور جوق در جوق چوہدری علی شان سونی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ آمدہ انتخابات میں چوہدری علی شان سونی دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام کروا کر عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے جبکہ کچھ لوگ خوف و ہراس پھیلانے کی سیاست کرتے جس کا اُنہیں آمدہ الیکشن میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ چوہدری دلشاد احمد نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے پیپلز پارٹی کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔آمدہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری ظفر اقبال بر سالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بھمبر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے بھمبر سماہنی اور برنالہ سے وہی امیدوار کامیاب ہو نگے جن کو قائد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت حاصل ہو گی بھمبر نے سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کے فرزند ڈاکٹر انعام الحق چوہدری اور قریبی ساتھ چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ کابیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قافلے میں شامل ہونا خوش آئند ہے ڈاکٹر انعام الحق کی شمولیت سے سماہنی میں تحریک انصاف کو مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آزاد کشمیر کے عوام بار بار کے آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں عوام مک مکا اوراستحصالی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں حلقہ سماہنی سے ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑونگا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت سے الیکشن جیت کر دکھائونگا حلقہ سماہنی کی غریب اور مظلوم عوام میرے ساتھ ہے سماہنی کے بڑے سیاستدانوں کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں اب سماہنی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اورنئی اور نوجوان قیادت کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سابق چیئرمین زکوٰة و عشر صوفی مسعود اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہے آزاد کشمیر میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کا حل ہے اور آزاد کشمیر میں جتنی تعمیر و ترقی ہوئی وہ بھی مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئی یہی وجہ ہے کہ آمدہ الیکشن میں عوام کی نظریں ایک بار پھر مسلم کانفرنس پر لگی ہوئی ہیںانہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں حلقہ سات میں مسلم کانفرنس اپنا امیدوار ضرور سامنے لائیگی اس سلسلہ میں تمام لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے اور جلد حلقہ سات میں مسلم کانفرنس اپنے امیدوار کا اعلان کر دے گی تا ہم ابھی تک صدر جماعت سردارعتیق احمد خان سے مشاورت جاری ہے اور اس اہم مشاور ت کے بعد مسلم کانفرنس اپنے امیدوار کا نام سامنے لائیگی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم کانفرنس بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اورمسلم کانفرنس کو ختم کرنے کا سوچنے والے جلد منطقی انجام کو پہنچ جائینگے