مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف این اے 138حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا جاتا تو اگلے سال ہی الیکشن ہو جاتے ، پارٹی اب پارلیمنٹ میں اپنا بھرہور کردار ادا کرے گی، پی ٹی آئی کے اراکین خیرات کے ذریعے نہیں بلکہ جیت کر اسمبلیوں میں پہنچے ہیں اور عوام کے حقوق کے لئے بھرپور اپوزیشن کا کردارادا کرتے رہیں گے۔ حسن علی خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی مقبولیت سے اس قدر خائف ہے کہ اسے بحرانوں میں ڈوبے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کی بجائے صرف پی ٹی آئی اور اسکی قیادت کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی تدابیریں کی جاتی ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کی اتنی خیر خواہ ہے کہ اپنے ”حصے ”کیلئے سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات نہیں کئے جاتے کیونکہ اس سے ان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی ۔ وفاقی و صوبائی وزراء اپنی اصل ذمہ داریاںادا کرنے کی بجائے درباری کاکردار ادا کر رہے ہیں اور ہر کوئی پی ٹی آئی اور اسکی قیادت کیخلاف بد کلامی میںایک دوسرے سے سبقت لے جانا چاہتاہے ۔ عوام کھلی آنکھوں سے سب دیکھ رہے ہیں وہ ایسا کرنے والوں سے ضرور احتساب لیںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم چور دفتوہ سے گدھا چوری کرکے اسکی کھال اتارکر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ میں نا معلوم چور عباس بھٹی کی گدھی چوری کرکے کھیتوں میں لیجا کر اسے ہلاک کر دیا اور اس کی کھال اتار کر فرار ہو گئے، اس سے قبل وڈانہ سے بھی نا معلوم چور دو گدھے چوری کرکے اس کی کھالیں اتار چکے ہیں جن کا تا حال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، مصطفی آباد کے نواحی دیہات میں گدھے چور کرکے ان کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ باعث تشویش ہے،فوری کاروائی کا مطالبہ۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126