پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی شادی ہال میں تبدیل اسپورٹس حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی کے فٹ بال اور کرکٹ کلبوں نے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی کو شادی ہالز میں تبدیل کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فٹ بال گرائونڈ پر قبضے اور علاقہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں سے روکنے کے عمل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں پنجاب فٹ بال گرائونڈ پر غیر قانونی شادی ہالز کے قیام اور لگائے گئے سرکس کا فوری خاتمہ کرائیں۔

گرائونڈ میں تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے علاقائی نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل گئی شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے پنجاب گرائونڈ واحد گرائونڈ ہے۔

جس پر تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے صحت مند سرگرمیاں بالکل ماند پڑ چکی ہیں ۔شاہ فیصل کالونی کے اسپورٹس حلقوں نے کہاکہ اگر گرائونڈ سے شادی ہالز اور سرکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو علاقہ نوجوان بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے۔