ایم ایس ایف کے زیراہتمام ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات پر وقار طریقہ سے منائی جائیں گی، شہزاد شریف خان

MSF

MSF

پنجاب : مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب کے صدر شہزاد شریف خان نے کہا ہے کہ ایم ایس ایف کے زیراہتمام ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات پر وقار اور شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی زند ہ قو میں ہی نہ صر ف اپنے محسنو ں کو ہمیشہ یا د رکھتی ہیں ، بلکہ اپنی آزادی کا جشن بھی دھو م دھا م سے منا تی ہیں ، الحمد اللہ ہم ایک زند ہ و پا ئند ہ قو م ہیں 14اگست کو آزادی کا جشن ملی جو ش و خروش اور شا ن وشو کت سے منا ئیں گے۔

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں بروز پیر دیال سنگھ کالج میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف کیک کاٹ کر ایم ایس ایف کی طرف سے پنجاب میں تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرینگے دیال سنگھ کالج میں ایم ایس ایف کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہزاد شریف خان نے کہا کہ ہم دنیا کو باور کر وادیں گے ، کہ اس سبز ہلا لی پر چم کے سا ئے تلے ہم سب ایک ہیں پا کستا ن ہما رے اسلا ف کی لا زوال قر با نیوں کا ثمر ہے ، جو کلمہ طیبہ کی اسا س پر قا ئم کیا گیا۔

مگر حکمر انو ں کی غلط پا لیسیوں کے با عث نصف صدی سے زائد عرصہ گز ر جا نے کے با وجود بھی اسلام کا گہوارہ ثا بت نہ ہو سکا ، اور طر ح طرح کے بحر انو ں کا شکا ر رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے ، کہ نو جو انو ں کو ملکی تعمیر و تر قی میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا چا ہیے ، تا کہ پیا را پا کستا ن مزید تر قیوں کی منا زل طے کر سکے اس موقعہ پر صدر لاہور سید عمران زیدی ،سینئر نائب صدر ہمایوں بٹ ،نائب صدر محمد اسلم عرف سنی پرنس ،جنرل سیکریٹری لیئق گجر،سیکریٹری اطلاعات یاسر مصطفی ،وسیم قریشی،نعیم بھٹی ،میاں کاشف ،ملک شہباز کھوکھر،چوہدری جمیل سراج اور فیصل چوہدری سمیت ایم ایس ایف کے کثیر عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔