کوئٹہ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے پسٹل اور آئی ڈی سرکٹ برآمد کیا ہے۔

ملزم کلی اسماعیل، سیٹلائٹ ٹائون اور پرنس پر ہونے والے دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں ملوث تھا جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔