کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں خصوصاً فٹ بال اور کرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، کمشنر کراچی و ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں کھیل کا واحد اسٹیڈیم پنجاب گرائونڈ میں شادی کی تقریبات اور گرائونڈ میں جاری سرکس کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ علاقہ نوجوان اور کھلاڑیوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں حائل مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر شادی بیاہ کی تقریبات پر عائد پابندی کے باوجود شادی بیاہ و دیگر تقریبات کا انعقاد حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا فوری کاروائی عمل میں لاکر حکومتی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔